نئی دہلی،2؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندرمودی نے اتوار کو یہاں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو پر شائع کتاب موونگ آن موونگ فارورڈ اے ایئر ان آفس کااجرا کیا۔ یہ کتاب نائب صر کے طور پروینکیا کی خدمات،سفر اور پروگراموں کو تصاویر کے ذریعہ سے پیش کرتی ہے ۔کتاب کو روپا پبلی کیشن نے شائع کیا ہے ۔ کتاب کی پہلی کاپی نائب صدر اور راجیہ سبھا کے نائب چیئر مین وینکیا نائیڈو کو پیش کی گئی ہے ۔
اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن ،سابق وزیر اعظم منموہن سنگ ،وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور کانگریس لیڈر آنند شرما سمیت دیگر معزز ہستیاں موجود تھیں۔